چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسر علی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردی، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جبکہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.