چیمپیئنزٹرافی:انگلینڈ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

اوول ( نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق چیمپیئنز ٹرافی کے سنسنی خیز میچوں کا آغازآج سے اوول میں ہو رہا ہے۔ایونٹ کے پہلا میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، بین اسٹوکس، جوئے روٹ، الیکس ہیلز، جونی بیئر اسٹو، معین علی، مارک وڈ، عادل رشید کرس ووئکس اور لیام پلنکٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے اسکواڈ میں تمیم اقبال، شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسن اور مہدی حسن شامل ہیں۔

واضح رہےکہ جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن میں ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اسی گراؤنڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful