چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کر دیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دورہ منسوخی سے زمبابوے نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور دونوں ممالک میں اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم موزوں وقت پر زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔ یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں زمبابوے کا دورہ کرنا تھا لیکن دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ زمبابوے کو سپانسرز اور براڈ کاسٹنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت حتمی ہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful