چین ،12ننھی طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے پر ٹیچر کو عمر قید کی سزا

یبجنگ: چین میں ایک کنڈرگارٹن سکول کی 12ننھی طالبات کوجنسی طورپر ہراساں کرنے کاالزام ثابت ہونے پر عدالت نے ٹیچر کو عمر قید کی سزاسنادی ۔

ایک چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ننگژیا کی ایک عدالت نے دیہی علاقے لنگووکے ایک کنڈرگارٹن (کھلونوں کے ذریعے ابتدائی تعلیم کے )سکول کی 12ننھی طالبات کو جنسی طورپر ہراساں اور زیادتی کرنے کاالزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ۔

ہوانگ نامی ٹیچر نے بچوں کو کلاس ختم ہونے کے بعد جنسی طورپر ہراساں کیا ۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیچر پر الزام ثابت ہونے پر سکول کی جانب سے معاوضے کی بھی پیشکش کی گئی۔

رواں سال ہی مئی کے مہینے میں گینسوصوبہ کے ایک ٹیچر کوہی سکول کی 26طالبات کیساتھ جنسی زیادتی کا ثابت ہونے پر پھانسی دی گئی تھی ۔

چینی میڈیا کے مطابق اس ٹیچر کو انتہائی سخت سزا اس لیے دی گئی کیونکہ اس کے فعل سے معاشرے پر انتہائی منفی اثر پڑا ۔

رواں سال اپریل کے ہی مہینے میں دو اساتذہ کو طلبہ کو جنسی طورپر ہراساں کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی ۔

چینی سپریم کورٹ کے مطابق 2012-14ء کی نسبت حالیہ برسوں میں بچوں میں جنسی زیادتی کے 7145واقعات رونما ہوئے ۔2013ء میں چینی سپریم کورٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر سخت سے سخت سزائیں دینے کا حکم دیا تھا ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں قصور کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کیساتھ کیسا برتائو کیا جاتاہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful