چین نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5ارب روپے جاری کر دیے

اسلام آباد(شبیر حسین سے) چین نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر تعلیم، صحت اور روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 5ارب روپے جاری کر ردیے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ رقم وفاقی حکومت کے ذریعے گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کی جائے گی تا کہ متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا سکے دوسری جانب حکومت چین نے گلگت بلتستان سمیت چین کی سرحد سے متصلہ افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں پر مشتمل ایک ریجنل فورم بنانے کا منصوبہ تیارکیا ہے۔ ریجنل فورم گلگت بلتستان سمیت پاکستانی سرحد سے متصلہ چینی صوبہ کاشغر، افغانستان کے علاقے بدخشاں اور تاجکستان میں واخان سرحد سے متصلہ علاقے شامل ہوں گے۔ فورم کے قیام کا بنیادی مقصد ان علاقوں کو مستقبل قریب میں سی پیک منصوبہ سے لنک کرنے کے ساتھ ان علاقوں کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینا اور ان علاقوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے سی پیک کے تناظر میں اپنی سرحد سے متصلہ پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں پر مشتمل ایک ریجنل فورم بنانے کا منصوبہ تیارکیا ہے۔اس ضمن میں رواں ماہ کے دوران پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن سے باضابطہ ملاقات کی ہے جس میں گلگت بلتستان کو اس علاقائی فورم میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے ریجنل فورم کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔زرائع نے بتایا کہ چین کے سفیر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو آگاہ کیا کہ حکومت چین نے مجوزہ علاقائی فورم کا ابتدائی اجلاس آئندہ ماہ چین کے صوبے کاشغر میں بلایا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر علاقائی ریاستوں یا صوبوں کے گونرز شریک ہوں گے۔زرائع نے  بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں چینی سفارتخانہ کو جواب دیا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اس فورم کا ضرور حصہ بنے گی تاہم اس کیلئے ضروری ہے وفاقی حکومت سے اس فورم میں شمولیت کیلئے باضابطہ اجازت لے لی جائے۔زرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے جہاں سے منظوری ملنے کی صورت میں چین کی سفارتخانہ کو آگاہ کیا جائے گا۔زرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے فورم میں شمولیت کی اجازت ملنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن آئندہ ماہ کاشغر میں ہونے والی اس ریجنل فورم کے ابتدائی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔زرائع نے بتایا کہ حکومت چین کی تجویز یہ ہے سی پیک کے تناظر میں چین کی سرحدسے متصلہ علاقوں کا ایک فورم تشکیل دیا جائے،ان علاقوں کو سی پیک سے لنک کیا جائے اور ان کے مابین باہمی تجارت اور ثقافت کو فروغ دیا جائے۔زرائع نے بتایا کہ اس تناظر میں گلگت سے شندور، چترال ، چکدرہ روڈ کو بنایا جارہا  ہے جس کو مستقبل میں واخان کوریڈور سے افغانستان اور تاجکستان کے زریعے سنٹرل ایشیائی ملکوں تک توسیع دی جائے گی ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful