چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کرلیا ہے

بیجنگ: چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کرلیا ہے  جس کے بعد وہ 2023 تک ملک کے صدر رہیں گے۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2 ہزار 970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا جب کہ اینٹی کرپشن فورس کے سربراہ اور صدر شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو آئندہ 5 سال کے لیے نائب صدربھی منتخب کیا گیا،

نائب صدر منتخب ہونے والے وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹس پڑے جب کہ صرف ایک رکن نے ان کی مخالفت کی۔واضح رہے نیشنل پیپلزکانگریس نے حال ہی میں آئینی ترمیم کے ذریعے کسی بھی شخص کے لیے صرف 2 بار صدر بننے کی شق کو ختم کردیا تھا جس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کی تاحیات صدر بننے کی راہیں ہموار ہوگئی تھیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful