چیچنیا میں منعقدہ کانفرنس “اہلسنت کون ” میں سعودیوں کو غیر سنی قرار دیا گیا

روسی چیچنیا میں منعقدہ “اہلسنت کون”کانفرنس کے خلاف سعودی وہابی مفتیوں کے غم و غصے کی لہر مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ کانفرنس میں وہابیت اور تکفیری سلسلے کو اسلام کی بدنامی کا سبب قرار دیا گیاھے ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق 25اگست کو روسی چیچنیا میں”اہلسنت کون” کانفرنس میں عالم اسلام سے 200 ممتاز اہلسنت علماء خاص طور پر الازہر یونیورسٹی کے مفتی اعظم کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی جبکہ کانفرنس میں سعودی اور قطر کے سلفی اور وہابی مفتیوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ، جس کے سبب سلفی اور وہابی مفتیوں نے زبردست غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں کہ جو “گروزنی”شہر میں جمھوریہ چیچنیا کے صدر “رمضان احمد قدیرف” کے خطاب سے شروع ہوئی، کوشش یہ رہی کہ “اہلسنت” کی جامع تعریف سامنے لائی جائے ؛ایسی تعریف کہ جس میں وہابیت اور تکفیری سلفیت کیلئے کوئی جگہ موجود نہ ہو۔ اس کانفرنس میں جامع الازہر مصر کے شیخ الجامعہ “احمد الطیب” نے بھی شرکت کی اور اختتامی بیان میں اہل سنت کی تعریف یوں کی گئی:”اہلسنت اعتقاد اورکلامی مذاہب کے اعتبار سے اشعری اور ماتریدی ہیں اور فقہی اعتبار سے چار مسلک حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی ہیں اور علمی، اخلاقی اور تزکیہ نفس کےاعتبار سے صوفی امام الجنید(جنید بغدادی) اور ایسے اہل تصوفِ پاک کے ماننے والے ہیں….”
اس کانفرنس میں زور دیکر کھا گیا کہ وہابیت اور سلفیت امت اسلامی کے تفرقے اور اسلام کی بدنامی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ اختتامی بیان میں یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ : اہلسنت والجماعت کے مفہوم کو خطرے اور انحراف سے بچانا سب سے اھم اور ضروری مسئلہ ہے، ایسا مفہوم جسے انتہا پسند اس مقدس عنوان کو چرا کر اپنے لئے محدود و مخصوص کرنے کے در پے ہیں۔ اس کانفرنس کے بعد جس کا سعودی اور مغربی حامی میڈیا کی طرف سے شدید بایکاٹ کیا گيا،آہستہ آہستہ سعودی شخصیتوں اور مفتیوں نے ایک ایک کرکے اس کانفرنس کو ہدف تنقید بنانا شروع کردیا ہے۔ عربی نیوزپورٹل “عربی21″نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اہلسنت کی تعریف کو اشعری اور ماتریدی میں محدود کرنے کا مقصد اہل حدیث اور سلفیت کو دائرہ اہلسنت سے خارج کرنا ہے، ایسا موضوع کہ جس نے سلفیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑادی ہے اور وہابی مفتی “سعد البریک” نے اس کانفرنس کے بارے میں کہا ہے : ایسی بیٹھک جو اہلسنت کے خلاف سازش سمجھی جارہی ہے اور ہمارے عقیدے اور ملک کے خلاف کھلی دشمنی ہے”۔ ہیات سعودی علماء کونسل نے بھی اس کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے : گروزنی چیچنیا میں منعقدہ “اہلسنت کون” کانفرنس کا مقصد فتنوں کو بڑھاوا دیکر اسلامی مسالک کو مذہبی جنگ میں دھکیلنا ہے۔ سعودیہ کے ایک اور وہابی مفتی شیخ”محمد السعیدی” نے بھی اس کانفرنس کے بارے میں کہا ہے ؛ ایسی بیٹھک جو کہ عالم اسلام خاص طور پر سعودی عرب کے خلاف سازش کی مانند ہے۔ معروف سعودی قلمکار اور “العرب” سٹلائٹ چینل کے مدیر “جمال قاشقچی” نے بھی اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر لکھا ہے:گروزنی کانفرنس بہت جلدی مخاصمت اور فرقہ واریت کا سبب بن جائے گی؛ گویا پردے کے پیچھے شرپسند ہاتھ ملوث ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ پانچویں صدی کا فتنہ حنبلی اور اشعری ایک بار پھر پیدا ہونے جا رہا ہے۔ اسی طرح مصر کے سلفیوں اور سعودیہ کے وہابیوں نے الازہر مصر کے شیخ الجامعہ شیخ “احمد الطیب” کے خلاف وسیع پیمانے پر تنقیدی حملے کرنے شروع کردیے ہیں۔ سعودی عرب کے مشہور قلمکار “محمد آل شیخ” نے لکھا ہے: شیخ الجامعہ الازہر کا گروزنی کانفرنس میں شرکت کرنا جس میں سعودی عرب کو اہلسنت نہیں سمجھا گیا ہے ، سبب بنے گا کہ مصر کے ساتھ ہمارے رابطے اور رویے میں تبدیلی آ جائے گی اور مصر السیسی کے ساتھ نابودی کی طرف جائے گا…

الجزیرہ ٹی وی کی ایک اہم رپورٹ اس کانفرنس کے تعلق سے جو گزشتہ ہفتے چیچنیا میں منعقد ہوئی
جس میں دنیا بھر سے نمایاں سنی علماء شریک ہوئے بالخصوص مفتی مصر نے بھی شرکت فرمائی اس کانفرنس کے لئے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صدر مملکت نے خود علماء کا اس شاندار طریقے سے جہاز میں جا کر استقبال کیا اس کانفرنس کا عنوان تھا
من ہم اہل السنہ
اہل سنت کون ہیں
الجزیرہ ٹی کے  مطابق کانفرنس میں طے کیا گیا کہ مذاھب اربعہ کے ماننے والے یعنی حنفی۔مالکی ۔شافعی۔حنبلی اور عقیدہ کے اعتباد سے اشاعرہ اور ماتریدیہ ہی اہل سنت ہیں وہابی سلفی اور اخوان اس میں داخل نہیں

14183839_2108733589352811_4468140857970512492_n
14183861_1099349553482391_1604453771306454989_n
3683
aac
14222170_2109092479316922_1864954800662771269_n

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful