ڈی جی رینجرز سندھ کا لیاری یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے خطاب

ا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ، اساتذہ اور طلباء نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران لیاری گینگ وار کے محرکات اور موجودہ حالات کا جائزہ پیش کیا۔ ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب ماضی کی خون ریزی کو پس پشت ڈال کر پُرامن اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful