کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، کالعدم القاعدہ کا اہم رکن گرفتار

لاہور: لاہور میں جناح ہسپتال کے قریب سے کالعدم القاعدہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم حسن ظہیر عرصہ دراز سے القاعدہ کو لاہور سے فنڈنگ کرتا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے القاعدہ کو فنڈنگ کرنے والے اہم رکن حسن ظہیر کو جناح ہسپتال کے قریب سے گرفتار کر لیا ہے ۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ملزم 2010ء میں وزیرستان فرار ہو گیا تھا ۔

 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.