کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لئے بند کیا گیا کہ بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ کسی احتجاج کی کال نہیں دی تھی، پیپلزپارٹی کے کارکنان ظلم کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں، گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا، جمہوری ملکوں میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

انہوں نے کہا نیب میں پیش ہونا نئی بات نہیں تھی، جب چھوٹ اتھا تو اپنی والدہ بے نظیر کے ساتھ جیلوں میں پیش ہوتا تھا، غیر جمہوری آمرانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں، قانون کی حکمرانی تسلیم اور عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، انصاف نہ بھی ملے تو بھی عدلیہ کی عزت کریں گے، نیب نے میرا زیادہ وقت نہیں لیا، سوالنامہ وکیلوں کی مشاورت سے بھر کر واپس کیا۔

چیئرمین پی پی پی کہتے ہیں کہ چیف جسٹس نے مجھے بے گناہ قرار دیا، جے آئی ٹی سے نام نکالنے کی ہدایت کی تاہم تحریریہ حکم میں ایسا کچھ نہیں تھا، ملزمان اور کیس کراچی کے ہیں، راولپنڈی ہی ہمارے لئے پلیٹ فارم بن جاتا ہے، الیکشن کے دوران سوموٹو لیا گیا، یہ کیس نیب کا بنتا ہی نہیں، جو لوگ نیب سے خوش تھے وہ بھی شکار بنے، نیب قوانین میں ترمیم نہ کرنا بڑی بدقسمتی ہے۔

نوجوان سیاستدان نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بنائی جائے، ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو طلب کریں، ہمت ہے تو ٹیررسٹ فائنانسنگ پر جے آئی ٹی بنادیں، ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم پر جے آئی ٹی بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد کو 200 دن یرغمال رکھنے والوں کی حکومت ہے، حکومت تعمیری تنقید بھی برداشت نہیں کرتی، نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن لیا گیا میں نہیں مانتا، آپ کہتے ہیں کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا میں کہتا ہوں انہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا، انہیں اس لئے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی طیارے انہیں اڑانہ دیں، کسی بھی جمہوریت میں ملٹری کورٹس مسائل کا حل نہیں ہوتیں، سپریم کورٹ آزاد ہے اس کی عزت کرتا ہوں، نیب منی لانڈرنگ کا ادارہ بنا ہوا ہے، یہ نظام احتساب کا نہیں انتقام کا نظام ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful