تازہ ترین

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی مردہ باد امریکہ ریلی و جلسہ عام

 ۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 13 مئی بروز اتوار یوم مردہ باد امریکہ کے سلسلے کی مرکزی ریلی کراچی میں مزار قائد کے سامنے نمائش چورنگی سے نکالی گئی، جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے، جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، آل پاکستان سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن، ہیت آئمہ مساجد، ذاکرین امامیہ، مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ عالمی سامراج ہے، جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے، پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشتگردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful