کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں پیٹرول نایاب، عوام سڑکوں پر رُل گئے

کراچی/ کوئٹہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیا ہوئی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور بلوچستان میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی جانب سے 16 فیصد ٹوکن ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث پیٹرول کی ترسیل کا عمل رکنے سے پیٹرول نایاب ہوگیا۔ کراچی کے 60 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا اور پیٹرول پمپوں کا رخ کرنے والے صارفین خالی ہی لوٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول کی ترسیل رکنے کے باعث کوئٹہ میں بھی پیٹرول کی فروخت نایاب ہوگئی اور جن پمپوں پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 90 روپے وصول کی جارہی ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful