کراچی میں رینجرز اور سیٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، دو دہشتگرد واصل جہنم

رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر پر مشترکہ کارروائی کی، جہاں نورانی بستی کا محاصرہ کیا گیا تاہم اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے ٹھکانے پر بم نصب کیا ہوا تھا جسے ناکارہ بنانے کیلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful