کراچی :گلشن اقبال میں حساس اداروں کی کاروائی، دو طالبان دہشت گرد ہلاک

ترجمان رینجرز کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ایک فلیٹ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کا علم ہوتے ہی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک اور حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سجاد شہید ہوگئے جو آپریشن کی کمان کررہے تھے۔
 
 دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکاربھی زخمی ہوا۔ رینجرز نے دہشت گردوں کے ساتھ مقیم 2خواتین کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ خواتین ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی بیویاں بتائی جاتی ہیں۔ 
 
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالاحد اورصالح کے نام سے ہوئی ہے۔ ان افراد نے 3 ماہ قبل گلشن اقبال میں فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔حساس اداروں نے فلیٹ کے مالک انور کا پتا لگا لیا جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔
 
 ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق القائدہ سے تھا، جن کے پاس سے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا لٹریچر بھی ملا۔ 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful