کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

کرم ایجنسی ( نیوز ڈیسک ) وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کرم ایجنسی اور خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے سرحدی علاقے سپین ٹل میں ایک مکان پر امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ سپین ٹل وفاق کے زیر انتظام کرم ایجنسی اور ضلع ہنگو کا سرحدی علاقہ ہے، تاہم یہ علاقہ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی کے زیر کنٹرول ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سپین ٹل میں ایک مکان پر ڈرون کے ذریعے یکے بعد دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجہ میں مکان میں موجود ابوبکر نامی شخص ہلاک ہوگیا، جو کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت ابوبکر اپنے گھر میں اکیلا تھا کہ اس دوران اُس کے مکان پر ڈرون طیارے سے میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یکے بعد دیگرے میزائل حملوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful