کس افسوسناک ترین واقعہ پر داعش کی جانب سے مٹھائی بانٹی جا رہی ہے؟ انتہائی دردناک انکشاف منظر عام پر

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مصر کے صحرا سینائی میں گرنے والے روسی طیارے کی تباہی کا سبب داعش کی طرف سے اس میں رکھا گیا بم یا اس پر چلایا گیا راکٹ تھا یا نہیں، لیکن داعش نے اس طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور اب اس تباہی پر جشن منانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو داعش کی طرف سے رواں ہفتے جاری کی گئی ہے جس میں اس کے جنگجو طیارے کی تباہی کی خبر ملنے پر مٹھائیاںبانٹتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک جنگجو روسی زبان میں صدر ولادی میر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے روس پر چڑھائی کرنے کی دھمکی بھی دیتا نظر آتا ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر عراق کے علاقے نینوا میں بنائی گئی جہاں داعش نے گزشتہ سال دراندازی کی تھی۔
اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش بچوں میں ٹافیاں اور جوس وغیرہ تقسیم کرنے کا حربہ اکثر استعمال کرتی رہتی ہے، کیونکہ یہ تنظیم ننھے بچوں کو تعلیم کے نام پر اپنی صفوں میں شامل کرلیتی ہے اور انہیں لبھانے اور ترغیب دینے کے لئے اکثر ٹافیوں اور جوس جیسی اشیاءکا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful