کس پاکستانی کرکٹر نے کتنا ٹیکس دیا؟

اسلام آباد: وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس جمع کروانے کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق مالی سال 16-2015 کے دوران شعیب ملک نے سب سے زیادہ 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس حکام نے ایک سال میں کرکٹ اسٹارز سے 6 کروڑ ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق شعیب ملک نے سب سے زیادہ 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس دیا۔

ان کے علاوہ شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزار 450 روپے، مصباح الحق نے 30 لاکھ 17 ہزار 447 روپے، یونس خان نے 16 لاکھ 65 ہزار 584 روپے، محمد حفیظ نے 36 لاکھ 77 ہزار 54 روپے ، سرفراز احمد نے 37 لاکھ 87 ہزار 215 روپے ، وہاب ریاض نے 31 لاکھ 84 ہزار 260 روپے، اور اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار 179 روپے ٹیکس دیا۔

ان کے علاوہ احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ، اسد شفیق نے 17 لاکھ 85 ہزار 149 روپے ، بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزار 225 روپے، خالد لطیف نے 8 لاکھ 7 ہزار 325 روپے ، اور محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ٹیکس حکام کے مطابق محمد عرفان نے 17 لاکھ 93 ہزار 465 روپے ، محمد سمیع نے 8 لاکھ 56 ہزار 542 روپے ، ناصر جمشید نے 22 ہزار 260 روپے ، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار 20 روپے، شرجیل خان نے 9 لاکھ 16 ہزار 211 روپے ، سہیل تنویر نے 17 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ، عمر اکمل نے 22 لاکھ 10 ہزار 887 روپے ، عمر گل نے6 لاکھ 66ہزار265 روپے ، اور ذوالفقار بابر نے 12 لاکھ 55 ہزار 774روپے ٹیکس دیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful