تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے

متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس
طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اس موقع پر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف رہنمائوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا کشمیریوں کا بے گناہ خون بھارتی حکومت خش و خاساک کی طرح بہا کر لے جائے گا متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم بدترین مثال ہیں، لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں سکتا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقا کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے۔ عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی سح پر امداد کیلئے تن من دھن لگا دے رہنمائوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ملک بھر کے اہم مقامات پر کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا پریس کانفرنس میں انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ ،جمعیت طلباء اسلام (ف)،محمدی اسٹوڈنٹس ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،جمیعت طلباء اسلام ،اسلامی جمیعت طلباء کے رہنمائوں نے شرکت کی

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful