کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے

کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب بلدیہ پلازہ کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد خریدو فروخت میں مصروف تھی کہ ایک زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے باعث درجنوں دکانوں کو اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful