کوئٹہ سے اغواء کئے گئے چینی شہریوں کو داعشی دہشتگردوں نے قتل کر دیا

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کالعدم تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کوئٹہ سے اغواء کیے جانے والے دو چینی اساتذہ کو قتل کر دیا ہے۔ نجی انگریزی اخبار نے عماق نیوز ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں چینی شہریوں کو کوئٹہ سے 24 مئی کو دو افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اغواء کیا تھا، جنہیں کالعدم تنظیم نے قتل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی شہریوں کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا، چینی شہری اس علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ چینی باشندے ایک لینگویج سینٹر میں چینی زبان پڑھاتے تھے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وہ خریداری کے لیے مارکیٹ سے واپس آرہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انھیں روکا، مسلح افراد نے تینوں کو اغوا کرنے کے لیے ان کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن ایک چینی خاتون بچ نکلی۔ تاہم مسلح افراد ایک مرد اور ایک خاتون کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful