کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگوآباد میں نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ پولیس کے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 16 جنوری 2018 کو کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 جولائی کو کوئٹہ میں کلی دیبہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful