کوہستان وڈیو سکینڈل میں انصاف طلب کرنے والے افضل کوہستانی کو قتل کر دیا گیا

یبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی مارا گیا اور 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

 واضع رہے کہ 2012 میں کوہستان میں شادی کی تقریب میں تالیاں بجانے اور ویڈیو بنانے پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے لیے سپریم کورٹ  میں افضل کوہستانی نے درخواست دائر کی تھی،اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔

افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جو اس وقت جیل میں ہیں،تفتیش میں پتہ چلا  کہ ملزمان نے تینوں لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو دریا چوڑ نالے میں پھینک دیا تھا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful