کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق

کویت سٹی: کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ دھماکا داعش کی کارروائی ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful