کپتان نے سردار ایاز صادق کو کلین بولڈ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس کاظم ملک نے این اے 122 کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ بھی ان کے حق میں دیدیا گیا ہے اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق نے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ سنبھالا۔ تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی تحقیقات کیساتھ ساتھ 4 حلقوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ ان 4 حلقوں میں این اے 122 بھی شامل تھا جس میں عمران خان اور سردار ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوا اور سردار ایاز صادق نے فتح حاصل کی۔
تحریک انصاف نے سردار ایاز صادق کی جیت کو ابتداءسے ہی قبول نہ کیا اور انتخابی دھاندلی کا مطالبہ کرنے کے علاوہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا بھی دیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا۔ کمیشن نے 2013ءکے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کو تو مسترد کر دیا تاہم تحریک انصاف کے الزامات کو بھی یکسر مسترد کرنے سے گریز کیا،ماہرین نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو کلی طور پر حکمران جماعت کی فتح قرار دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے نے ایک بار پھر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا دے دیا ہے اور تحریک انصاف جسے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اپنی سیاسی فتح پر خوشی منا رہی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful