گالیوں اور گولیوں سے انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پیر خالد سلطان قادری، مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سید فدا حسین شاہ اور علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عدلیہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ’’عدلیہ حمایت تحریک‘‘ چلائی جائے گی اور ملک بھر میں عدلیہ کی حمایت میں جلسے منعقد کئے جائیں گے اور عدلیہ کے عوام دوست اقدامات کے حق میں دستخطی مہم چلائی جائے گی۔ جمعہ 20 اپریل کو جمعہ کے اجتماعات میں عدلیہ کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علمائے اہل سنت خطبات جمعہ میں عدلیہ اور چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے، کرپٹ مافیا عدلیہ کو ڈرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن دلیر ججز نے خوف اور مصلحت کا شکار نہ ہو کر نئی تاریخ رقم کی ہے، چیف جسٹس قوم کے حقیقی مسیحا بن چکے ہیں، عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی خوش آئند ہے، نواز شریف کا عدلیہ و فوج مخالف بیانیہ قوم نے مسترد کر دیا ہے، عدالتوں پر حملہ کرنا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گالیوں اور گولیوں سے انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، بچی کھچی نون لیگ کا الیکشن میں صفایا ہو جائے گا، قوم یکم جون کو شریف خاندان کی تیس سالہ بادشاہت کے ختم ہونے پر جشن منائے گی، الیکشن میں غلامان امریکہ اور غلامان رسول کا تاریخی معرکہ ہوگا، قوم ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کرنے کیلئے تیار ہو جائے، ووٹ کو عزت دینے کے علمبرداروں نے تیس سال سے ووٹرز کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر رکھا ہے، عدلیہ قوم کی آخری امید بن چکی ہے، موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار قوم کی آنکھ کا تارا بن گیا ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful