تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گلگت۔بلتستان والی بال لیگ

نگر( اقبال راجوا) نگر میں منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کے پہلے والی بال لیگ کے دوسرے دن گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کی ٹیموں نے اپنے مقابلے جیت لئے،غذر جانباز اور دیامر کے کانٹے دار مقابلے کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز تھے ۔چیف سیکریٹری نے دونوں ٹیموں کو نقد انعام دیئے اور والی بال کورٹ میں اتر کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔ ان کے ساتھ ممبر ان اسمبلی ،جاوید حسین،کیپٹین سکندر،اور کاچو امتیاز بھی میچ کے اختتام تک موجود رہے۔ پہلا میچ ہنزہ کا مقابلہ ضلع کگرمن کی ٹیم کی ٹیم سے جبکہ دوسرا مقابلہ شگر اور گلگت کے درمیا ن ہو ا ،گلگت میونئے اور ہنزہ کی ٹیموں نے تین صفر سے اپنے میچز جیت لئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے والی بال کورٹ میں دیامر اور غذر کی ٹیموں سے گھل ملتے ہوئے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ میں انتہائی خوشی میں آپ کے پاس گراؤنڈ میں مل کر خوشیاں منانے آیا ہو ں ۔ اض کے دن دیامر اور غذر کی ٹیموں کو نگر کی سرزمین میں ایک والی اسٹیدئیم میں کھیل کھیل کر رقص کرتے ہوئے مجھے بے انتہا کوشی ہو رہی ہے۔ غذر اور دیامر کے مقابلے میں ایک سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے غذر کی ٹیم نے اپنا مقابلہ جیت لیاچوتھے اور آخری مقابلے میں استور کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد سکردو کی ٹیم کو تین دو سے ہرا دیا۔ممبران اسمبلی جاوید حسین،کاچو امتیاز اور اس کے علاوہ دیگر سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سکردو اور استور کی ٹیموں کو نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ گراؤنڈ میں موجود ہزاروں شائیقین نے چاروں مقابلوں کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور اپنی پسند کی ٹیموں کو تالیاں بجا کر داد دی۔ چاروں مقابلوں میں کھیل سے شائیقین لطف اندوز ہونے کے ساتھ مقابلوں پر رواں تبصرے کی مسلسل تڑتڑاہٹ بھی سنتے رہے۔

About Yawar Official

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful