تازہ ترین

گلگت بلتستان اوئرنیس کا نومبر میں قومی کانفرنس کا اعلان

گلگت بلتستان اوئرنیس نومبر کے مہینے میں گلگت میں ایک بڑا سیمینار منعقد کرے گا ۔ انجنیر شبیر حسین
ہماری جد وجہد کو جی بی کی یوتھ اور سنجیدہ طبقے نے بہت سراہا ہے ۔ترجمان اوئیرنیس فورم ۔
گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے بہت نومبر کے مہینے میں گلگت میں ایک بڑا سیمینار منعقد کرنے جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم کے مرکزی ترجمان انجنئیر شبیر حسین نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم جو گلگت بلتستان کی آئینی شناخت کے حصول ،گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک متفقہ بیانییے پر لانے اورنوجوانوں کو آئینی حیثیت کے حوالے سے آگاہی دینے کی جد وجہد میں مصروف عمل ہےلاہور اسلام آباد، اسکردو اور کراچی میں کامیاب سیمنارز اور کانفرنسز کے بعد اب جی بی کے درالحکومت گلگت میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اس قومی کانفرنس سے وفاق میں گلگت بلتستان کے حوالے سے آواز اٹھانے والے سیاستدان ، صحافی ، مقامی انٹیلیکچولز ، تاریخ دان اور سیاسی شخصیات خطاب کریں گے۔
گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم نے گلگت بلتستان کی یوتھ کو آگاہی دینے اور تمام سیاسی ، مذہبی تنظیموں کو گلگت بلتستان کی آئنی شناخت کے حوالے سے ایک بیانیئے پر متفق کرنے کے حوالے سے جو جد وجہد شروع کر رکھی ہےاسے جی بی کے سنجیدہ طبقے اور یوتھ کی طرف سے بہت سراہا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جس سے حوصلہ پاکر اوئیرنیس فورم اس سلسلے کو تمام اضلاع تک پھیلانے کا عزم رکھتا ہے ، امید ہے نوجوان اور جی بی کے حقوق کے حوالے سے متفکر عوام اور معززین ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور ان پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ۔
جی بی اوئیر نیس فورم نے ایک مشترکہ بیانیِے کے حوالے سے ایک ڈیبیٹ کلچر کو فروغ دیا ہے جس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ آج کی یوتھ ہانگ کانگ ،مکاو ،ازاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر جیسے سیٹ اپ کا مطالعہ کر کے اپنے لئیے ایک باوقار سیٹ کے حصول کی تحریک چلانے پر آمادہ ہے۔ جی بی اوئیرنیس فورم اس سلسلے میں ان شاء اللہ اپنی جد وجہد جی بی آئینی  شناخت کے حصول ، اور ایک باوقار سیٹ اپ اور اندرونی خودمختاری کے ساتھ مکمل آئین سازی کےاختیارات ملنے تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful