تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گلگت بلتستان متنازہ ہے تو پاکستان اپنے آپ کو چائنا کا ہمسایہ ملک کیسے کہتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

استور: گلگت بلتستان کو اقتصادی راہدری منصوبے میں برابر کا حصہ ملنا چایئے۔گلگت بلتستان پاکستان اور چائنا کی دوستی کی بنیادی وجہ اس کو نظر انداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب کبھی نہیں ہوسکتاہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربررہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کے پی این سے اپنی ٹیلفونک گفتگو میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان اور چائنا کی دوستی کی بنیادی واجہ ہے اگر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے ۔گلگت بلتستان متنازہ ہے تو پاکستان اپنے آپ کو چائنا کا ہمسایہ ملک کیسے کہتا ہے۔ گلگت بلتستان کوئی متنازہ نہیں ہے نا اہل حکومت اور نا اہل حکمران اس کو متنازہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اندر دیگر صوبوں کے برابر نمائندگی ملنی چایئے۔ گلگت بلتستان ہی اقتصادی راہدری منصوبے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس خطے کو ٹیکس فری زون بنانے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں کم ازکم پانچ ایکومنک زون قایم کرنا ہوگا تب جا کے اس خطے کی محرمیوں کا ازلہ ہوسکے گا۔گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق دینے کے لیے مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے ایسی دھندلی کر کے آنے ولی حکومت کیا حقوق دئے گی۔ گلگت بلتستان کو جب تک آئینی اور قانونی حثیت نہیں دی جاتی ہے ۔اس وقت تک اس خطے کی عوام کوئی ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہے ۔پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان کی آوازہ بن کر ان کے حقوق دلانے کی بھر پور کوشش کرئے گی۔ گلگت بلتستان کی قوم انتائی محب وطن پاکستانی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ایک عام شہری سے بڑا کرپاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی قوم نے ہر میدان میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے پھر اس خطے کی عوام کو ظالم حکمرنوں نے اب تک کیا دیا ہے 68سالوں میں اس خطے کے باسیوں کو آپس میں تقسم کرنے کے سواءکچھ نہیں دیا ہے۔گلگت بلتستان کی عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں آئیں پاکستان عوامی تحریک ان کی رہنمائی کرے گی اور انشااللہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچوں آئینی صوبہ بن کے رہے گا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful