‘گلگت – بلتستان میں دہشت گردی کا خطرہ’

گلگت: وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت-بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسند ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے مشورہ دیا ہے کہ گلگت-بلتستان پولیس سرکاری تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر سیکیورٹی مزید سخت کر دے۔

وزارت نے ایک خط کے ذریعے گلگت-بلتستان حکومت کوآگاہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

خط کے مطابق، طالبان ضلع میں پولیس تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر اہم شخصیات کو ہدف بنا سکتے ہیں، لہذا مقامی پولیس ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں پر نظر رکھے۔

ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ گلگت-بلتستان کے انسپکٹر جنرل ظفر اقبال اعوان نے دیامیر کے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور ایس پی کو خطرے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ماضی میں دہشت گرد نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں اور قراقرم ہائی وے پر شیعہ مسافروں کونشانہ بنا چکےہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful