گلگت بلتستان میں ہولناک قدرتی آفت ،ہزاروں افراد بے گھر

نگر (اقبال راجوا) میاچھر ویلی کے اکیاون گھرانوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لئے آئی ڈی پیز کیمپپ پر کام کا آ غاز کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد جعفر نے مالکان اراضی سے ملاقات کرکے ان کے تمام بقایہ جات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنرنگر محمد جعفر نے علاقے کا دورہ کر کے اراضی مالکان اور کیمپ کے قیام کے لئے محکمہء ایل جی آر ڈی کے انجینئیر کے ساتھ اراضی کی سائٹ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے لئے کیمپنگ طریقہ کار پر بات چیت کی۔انہوں نے اراضی مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے تمام بقیہ جات اس بار ادا کر دئے جا رہے ہیں اور اراضی پر اکیاون ٹینٹ قائم کی جائے گی۔آئی ڈی پیز کے لئے پانی بجلی کا بندوبست کرنے کے لئے علاقے کے نمبردار سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد جعفر نے بتایا کہ اکیاون گھرانوں میں تین سو سے زائد افرد ان خیموں میں بٹھایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ زمین دھنسن جانے کی وجہ سے میاچھر کے پانچ درجن کے قریب گھرانوں کو آئی ڈی پیز بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔آئی ڈی پیز کو منتقل کر کے ڈزاسٹر ایریاز سے باہر نکال کر ان کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے ان علاقوں کو خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful