گلگت بلتستان کے تمام اضلاح سے گلگت کی جانب لانگ مارچ،پاکستان بھر احتجاجات شروع

کراچی۔گلگت بلتستان میں آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکسوں کے نفاذ پر گلگت بلتستان کے ساتھ ملک بھر میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگ سراپا احتجاج،اسلام آباد لاہور،کراچی سمیت کئی شہروں میں احتجاج،کراچی پریس کلب کے سامنے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء تنظیمیں اور نوجوانوں کی تنظیم یوتھ آف گلگت بلتستان کا غیر قانونی ٹیکس کی نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف گلگت بلتستان کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں کے لوگ ستر سال سے اپنے پاکستانی شہری کہلانے اور پاکستان کے آئین کا حصہ بننے کی تحریک چلا رہے ہیں،لیکن عاقبت نااندیش حکمرانوں نے اس اہم خطے کو اور وہاں کے محب وطن عوام کے حقوق کو پس پشت ڈال کر صرف وہاں کے وسائل کو لوٹنے میں مصروف رہے،آئینی حقوق سے محروم عوام پر غیر قانونی ٹیکسسز کا نفاذ ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے،ہم آئینی حقوق ملے بغیر کسی بھی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کو خطے کے عوام پر ظلم تصور کرتے ہیں،ہم اس مظاہرے کے ذریعے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے غیور اور محب وطن عوام کو آئینی حق کے ساتھ ساتھ سی پیک میں بھی دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دیے جائیں،گلگت بلتستان کے باشعور اور غیور عوام بیدار ہیں اور ہم ملک دشمن عناصر کے کسی بھی سارش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ بننے تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،غیر قانونی ٹیکسسز کے نفاذ کیخلاف جاری تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،گلگت بلتستان کے غیور عوام کا مطالبہ ہے کہ پہلے حقوق دو پھر ٹیکس لو،مظاہرے میں یوتھ آف گلگت بلتستان کے رہنماوں عقیل احمد ایڈووکیٹ، گلزار حسین ،محمد جمیل ترابی ،سرور، صداقت اشتر یاورعباس سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

دوسری جانب لاہور اسلام آباد اور بیرونی ممالک میں مقیم گلگت بلتستان کے عوام غیر آئینی ٹیکسز اور 70 سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا ہےاور موجودہ  پاکستانی حکومت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا جا رہا۔

 

 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful