گلگت بلتستان کے لوگوں کو آئینی حقوق دلانے کیلئے میں اپنا بھرپور کردارادا کروں گا، ڈاکٹر کاظم نیاز

سکردو ( محمد اسحاق جلال ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہاہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے26مارچ کو اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں وی سی کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا اس کے بعد ایک اور بڑا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا وزیر اعظم کی ہدایت پر وی سی کی تقرری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا میں بھی ممبر ہوں کوشش ہو گی کہ جلد سے جلد وی سی کا تقرر کیا جائے سکردو میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بڑے محب وطن ہیں انہوں نے ملک کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اس علاقے کے لوگوں کو آئینی حقوق دلانے کیلئے میں اپنا بھرپور کردارادا کروں گا یہاں کے عوام نے ہر معاملے میں سنجیدگی دکھائی ہے آئندہ بھی دکھائیں گے اس علاقے کے مسائل کا ادراک ہے منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر تمام مسائل حل کئے جائیں گے تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنے کی بڑی کوشش کی ہے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ہماری کار کر دگی کی وجہ سے علاقے میں بتدریج ہرشعبے میں بہتری آرہی ہے وسائل کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جب میں گلگت بلتستان آیا تو یہاں سکردو روڈ کے حوالے سے بعض لوگ بڑے شکوک وشبہات کا اظہا رکر رہے تھے مگر آج یہ روڈ بڑی تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے عوام اطمینان رکھیں ہم وفاق میں گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں یہ بات قابل فخر ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا حصہ بن گیا ہے انہوں نے کہاکہ بعض لوگ ملک کے حوالے سے مایوسیاں پھیلا رہے ہیں مایوسی کے سوداگروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ 70سال سے لوگ ملک کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے تمام سازشیں ناکام ہوں گی ملک مضبوط سے مضبوط تر ہوگا جہاں دیگر علاقوں کے عوام کو حقوق مل رہے ہیں وہی یہاں کے عوام کو بھی ملنی چاہیں ہم مسائل کا مداوا کریں گے کیونکہ ہم ایک گھر کے مکین ہیں حقوق دلانے کیلئے ہم سے جو ہو سکتا ہے کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کو برقرا ر رکھیں ہم حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں گے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے یادگار شہداء پر بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگ پاکستان کے حقیقی وفادار ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اس علاقے کے تعلیمی معاشی اور صحت کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں یہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے یہ لوگ پاکستان کیلئے گلدستے کی مانند ہیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful