گلگت بلتستان کے موجودہ سیٹ اپ میں اصلاحات کیلئے قانون ساز اسمبلی جی بی کا اہم اجلاس 26 فروری

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی جی بی کا اہم اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق گورنر جی بی میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی کا 24 واں اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیٹ اپ میں متوقع اصلاحات کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ مذکورہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے باعث 26 فروری سے 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کو سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے تحت سال میں 120 روز تک کارروائی کا ہدف دیا گیا ہے، جسے اسمبلی تاحال حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری طرف گلگت بلتستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتیں صوبائی سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف موقف رکھتی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایسا سیٹ اپ تیار کیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول ہو۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful