گلگت بلتستان کے 33 نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا پہلا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے اسپیکر وزیر بیگ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں چوبیس منتخب ارکان سمیت خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشستوں پر نامزد نو ارکان بھی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان، مختلف محکموں کے سربراہان، عمائدین اور صحافی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ آج کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر جبکہ پرسوں وزیراعلٰی کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت کی جانب سے اسپیکر کے لئے حاجی فدا محمد ناشاد، ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان اور وزارت اعلٰی کے لئے حافظ حفیظ الرحمٰن نامزد ہوچکے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ نو منتخب ارکان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان  کو آئینی حقوق دیئے جائیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دے کر انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کیا جائے، جس کے لئے نو منتخب ارکان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful