تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہماری زمین، ہماری ملکیت

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کی طرف سے کراچی پریس کلب میں گلگت بلتستان میں جاری عوامی اراضی پر جبری قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جس میں گلگت بلتستان کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کئے:

1. دیامر بھاشا ڈیم کے تناظر میں سینکڑوں اراضی عوامی ملکیتی زمین پر واپڈا کا قبضہ فی الفور ختم کیا جائے اور ماڈل ولیج بنانے کی گمراہ کن بحث کو بند کیا جائے.

2. خالصہ سرکار کے نام ہر خطے کے تمام اضلاع میں جاری زمینوں کے جبری قبضے کے سلسلے کو فوری روکا جائے.

3. گلگت بلتستان کے معدنیات کا اشرافیہ, غیر مقامی کمپنیوں اور سیٹھوں کو لیز واپس لیا جائے اور اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے.

4. سوست ڈرائی پورٹ کو بورڈ آف ٹرسٹیز سے مشاورت کے بغیر این ایل سی کے حوالے کرنے کے خلاف عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے این ایل سی کے ہاتھوں نیلامی کو فی الفور روکا جائے.

اجتجاج سے خطاب میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں نے خطے کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کھڑی تمام عوامی تحریکوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی عوامی ملکیت پر قبضے کے خلاف ہمیشہ خطے کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی.

مظاہرے سے این ایس ایف گلگت بلتستان, گلگت بلتستان یوتھ الائنس, دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا.

About Yawar Official

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful