ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا ۔خواجہ سعد رفیق

پاکستان کےوزیرریلوے کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا ۔

پاکستان کےوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما ایک بین الاقوامی سازش تھی لیکن جب یہ پاکستان آئی توجمہوری مخالفین نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا جب کہ واٹس ایپ کال پر بنائی گئی متنازع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ایک اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کو نکالاگیا۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہم سب نے کی ہیں لیکن فیصلوں پرتنقید کا مقصد محاذ آرائی نہیں ہے اور فیصلوں پر تنقید ہوتی ہے یہ پہلا فیصلہ نہیں جس پر تنقید ہورہی ہے جب کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے گھرجانا اور سب کو اپنا موقف بیان کرنا ہمارا حق ہے۔

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کومعلوم تھا بل پیش ہورہا ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں تھے جب کہ جمعیت علمائے اسلام کے رکن نے اعتراض اٹھایا کہ غلطی ہوگئی اسے ٹھیک کرو، جس پر پرانا حلف نامہ دوبارہ بحال کردیا گیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful