ہم صرف یوم لاتعلقی کشمیر ہی کیوں مناتے ہیں۔۔!

آج کل اتنی شدد کے ساتھ 5 فروری کو یوم حقوق گلگت بلتستان منانے کی مختلف پوسٹس دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے لیکن اکژیہ خیال بھی آتا ہے کہ کشمیر تو ایک متنازعہ خطہ ہے ہماری طرح اور ہمارے اندر انکے لئے اتنی نفرت بھری ہوئی ہوتی ہے جب گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ کہتے ہیں تو ہمارے اندریہ نفرت واضح ہوکر سامنے آجاتی ہے اور اکثراس کا نظارا لکھنے والوں کے الفاظ کے چناوۃ سے دیکھنے کو ملتا ہے۔ مگر ہمارے حقوق کا اصل غاسب تو کوئی اور ہے جو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کشمیر کے حقوق پر بھی فن پھیلائے بیٹھا ہے اس کے لئے تو ہما رے دل میں لڈُو پھوٹ رہیں ہیں۔ ہم 1947 نومبر کو اپنا آزادی کا دن مناتے ہیں لیکن 14 اگست کو بھی چراغاں کرتے ہیں۔ ہم 23 مارچ بھی مناتے ہیں اور 6 ستمنر بھی۔ کتنے لوگ گلگت بلتستان کی آزادی کے لئے مر گئے ہیں انکا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کوئی دن انکے لئے نہیں مناتے ہیں۔ کارکل میں بے دردی سے گلگت بلستان آرمی کو مجاہدیں کا نام دے کر مروایا گیا ان کے لیے کوئی دن نہیں مناتے ہیں۔ تو پھر ایک کشمیر سے اتنی نفرت کیوں۔ چلو اچھا ہے ہمارے اندر دیش بھکتی ابھی موجود ہے یا آگئ ہے تو پھر شروع کرتے ہیں 23 مارچ کو نہیں مناتے ہیں۔ 23 مارچ کا گلگت بلتستان کے ساتھ دُور دُور تک کوئی واسطہ ہیں نہیں ہے۔ چلو اُسی دن بھی یوم حقوق گلگت بلتستان مناتے ہیں۔ چلو 6 ستمبر کو بھی یوم حقوق گلگت بلتستان مناتے ہیں کیونکہ اس دن کا بھی گلگت بلتستان کے ساتھ کوئی دُور دُور تک کا واسطہ نہیں ہے۔ اور 14 اگست کو تو کچھ منانے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ ہم تو آزادی کا دن یکم نومبر کو مناتے ہیں۔ آوُ سب ملکر یہ فیصلہ کرتے ہیں۔ اور یوم حقوق گلگت بلتستان ہر اس دن مناتے ہیں جس دن ہندوستان اور پاکستان میں جشن ہوتا ہے۔ اگر نہیں کرسکتے ہو تو یہ منافقت چھوڑ دو۔ تم نے حقوق کشمیر سے نہیں پاکستان اور ہندوستان سے لینا ہے۔ تو کشمیر زیر بحث نہیں ہے۔ ہم گلگت بلتستان ہیں ہم کو کسی ٹریک کی لال بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش مت کرو۔ ہمہیں ہر آس دن یوم گلگت بلتستان منانا چاہیں جب جب کشمیر، ہندوستان اور پاکستان میں جشن منایا جاتا ہو۔ ہمیں ہر اس دن جُلوس نکالنا چاہیں جب جب یونائیٹڈ نیشن کی میٹنگ ہوتی ہے۔ اگر ہمت ہے تو اپنے خول سے پاہر نکلو ہمیں اپنے صفوں میں سب سے پہلے پاوُگے۔

تحریر: حسین علی شاہ

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful