ہم ظلم کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں گھروں سے نکلے ہیں.علی حسین نقوی

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ نویں روز بھی جاری،نمائش چورنگی پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام کا اہتمام،شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت ،مشہور منقبت خواں سمیت علمائے کرام اور خواتین کی شرکت،جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ انشااللہ امام مہدی علیہ السلام کے پیروکاروں کو کوئی بھی ظالم یا آمر جھکا نہیں سکتے ہم ظلم کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں گھروں سے نکلے ہیں جب پاکستان کے تمام مظلوم متحد ہونگے تو ظالم و جابر قوتوں کی شکست یقینی ہے،ہمیں ظالموں کیخلاف قیام کا درس علی علیہ السلام کی شیر دل بیٹی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہ نے دیا،پاکستان میں مسلسل شیعہ مکتب فکر اور محب وطن پرامن پاکستانیوں کے قتل عام کیخلاف آواز اُٹھانے کا یہی پر امن راستہ ہے ہم سڑکوں کو بلاک کر سکتے تھے ،لیکن ہم نااہل حکمرانوں کی بے حسی کی سزا عوام الناس کو نہیں دینا چاہتے،ہم تشدد کے راستے کو جائز نہیں سمجھتے،ملکی آئین و قانون کی پاسداری ہمارا شرعی فریضہ ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful