ہم مظلوم کربلا کے ماننے والے اپنی مظلومیت سے ظالم کو شکست دیں گے۔سید علی حسین نقوی

مجلس وحدت مسلمین کے پولٹیکل سیکرٹری سید علی حسین نقوی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن کومبنگ کے باوجود ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں شیعہ شخصیات عمائدین و عوام کی ٹارگٹ کلنگ و حقوق کا استحصال اور حکومت وقت سمیت مقتدر اداروں کی خاموشی کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اسوقت ہر وہ شخص جو دعویدار ہے حامیان مظلومان جہاں ھونے کا اسکا فرض بنتا ہیکہ ضمیر کا قرض ادا کرنے کے لیئے ناصر ملت کی صدا پر لبیک کہتے ہوئےآگے بڑھے اور اس بھوک ہڑتال کو ملک گیر بھوک ہڑتال میں بدل کر پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے معاون بنے۔
ان کا مزید کہنا تھا ارض پاک سے وفا نبھانی ہے تو پھر اس ملک سے تکفیری سوچ خائن حکمران متعصب عناصر اور استحصالی قوتوں کو بھگانا ہوگا مظلوموں کو انصاف دلانا ہوگا۔
ہم مظلوم کربلا کے ماننے والے اپنی مظلومیت سے ظالم کو شکست دے کر اپنے آنے والی نسلوں کو ارض پاک میں ایک پرامن اور تابناک مستقبل دے سکتے ہیں۔
آئیے اس احتجاج میں شامل ہو کر ایک نئ تاریخ رقم کریں۔
بے شک وہ لوگ عظیم ہیں جو خلق خدا کی سہولت کی خاطر اپنا آرام ترک کردیتے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful