یاسر شاہ دنیا کے بہترین لیگ سپنر، مفید مشورے دینا چاہتا ہوں: شین وارن

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ شارجہ ٹیسٹ سے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو مفید مشورے دینا چاہتے ہیں۔
اس خواہش کا اظہار انہوں نے ایک گالف ٹورنامنٹ کی تشہیر کے سلسلے میں دبئی پہنچنے سے قبل کیا اور کہا کہ یاسر شاہ اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرکے انہیں خود بھی بولنگ کی پریکٹس ملے گی کیونکہ انہیں امریکہ میں ہونے والے ٹی 20 میچوں میں بھی بولنگ کرنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کیساتھ ساتھ یاسر شاہ کو بھی لیگ سپن باﺅلنگ کے بارے میں کچھ بتاسکیں گے جو ان کے خیال میں اس وقت دنیا کے بہترین لیگ سپنر ہیں۔
شین وارن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے دبئی ٹیسٹ کا کچھ حصہ ٹی وی پر دیکھا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یاسر شاہ ایک زبردست باﺅلر ہیں۔ انہیں تیز تیز گیندیں کرانے کے بجائے رفتار کچھ کم کرنی ہوگی اور صبر کامظاہرہ کرنا ہوگا۔شین وارن کی اس خواہش کے بارے میں پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عظیم کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور اگر شین وارن ایسا چاہتے ہیں کہ تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن یاسر شاہ کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ان کے بارے میں تعریفی کلمات کہہ چکے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful