یمن جنگ اور عرب امارات کی بالادستی کا خواب

اسلام ٹائمز: یمن کے جنوبی حصے پہ عرب امارات کے بڑھتے عسکری اثرورسوخ نے خطے کے دیگر ممالک کی تشویش میں بھی بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ ایک جانب عمان اس علاقے میں ابوظہبی حکومت کی عسکری سرگرمیوں پہ اپنی شدید تشویش کا اظہار کررہا ہے تو دوسری جانب یمن کی خودساختہ حکومت کے عہدیداروں نے بھی یواے ای کے اس عمل پہ اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ حوثی قبائل جو کہ اس وقت یمن کا سب سے بااثر دھڑا ہے وہ اعلانیہ یو اے ای اور سعودی عرب سے حالت جنگ میں ہے۔ عمان کا موقف ہے کہ ان جزائر پہ عمان کے قبائل طویل مدت سے آباد ہیں جو کہ طویل تاریخ کے حامل ہیں جبکہ حالت یہ ہے کہ اس جزیرے پہ عمان کے امدادی سامان سے لدے طیاروں کو بھی اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یمن جنگ پہ نظر رکھنے والے عرب ادارے نے اپنی رپورٹ کے اختتامیہ میں لکھا ہے کہ یمن پہ حملہ آور اتحاد کی سرخیل سعودی حکومت اس لحاظ سے غفلت کا شکار ہے کہ اسے یمن جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ مسلسل خسارے کا سامنا ہے کہ جب کہ یواے ای نے ایک ایسے وقت میں جب اس جنگ نتائج سمیٹنے تھے، سعودی حکومت کی تمام تر توجہ قطر کی جانب مبذول کرادی ہے اور خود جنوبی یمن کا بلاشرکت غیرے حکمران بن بیٹھا ہے۔ مصر جو سعودی اتحاد کا اہم حصہ ہے وہ بھی داخلی بحرانوں کی زد میں ہے۔ سعودی نوجوان ولی عہد سلمان کو اندازہ ہی نہیں کہ کیسے سعودی عرب کے وسائل پہ لڑی گئی جنگ کے نتائج کسی اور نے سمیٹ لیے ہیں حالانکہ اس جنگ میں سعودی عرب نے شدید نقصان اٹھایا ہے جبکہ یوا ے ای نے صرف فائدہ وصول کیا ہے۔ عرب تجزیاتی اداروں کے یمن پہ حملہ آور اتحاد بارے یہ تجزیے آنے والے وقت میں اس اتحاد کی ٹوٹ پھوٹ کے اشارے دے رہے ہیں۔ تاریخ کا سبق بھی یہی ہے کہ ظلم و غصب کی بنیاد پہ قائم الحاق کا انجام ہمیشہ نفاق و شکست پہ ہی منہتج ہوا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful