یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ بھی ناکام،4خود کش حملہ آور پکڑے گئے

لاہور،جمرود(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشتگردوں کے سلیپر ز سیل ختم کرنے کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران دس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن دہشت گردوں کے سلیپر سیل ختم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تیزی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے سلیپرز سیل ختم کرنے کے لئے کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجر خان اور کلر سیداں سمیت سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و باردو برآمد کر لیا۔ گوجر خان اور کلر سیداں میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیا گیا جس میں بڑی تعدادمقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن دہشت گردوں کے سلیپر سیل ختم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تیزی آئے گی۔
سیالکوٹ میں ایک کارروائی کے دوران داعش کا کمانڈر بھی پکڑا گیا۔دوسری طرف خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں خاصہ دار فورس کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ خود کش جیکٹس اور پچیس کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ، دہشت گرد یوم آزادی کے موقع پر خونی کھیل رچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد سرحد پار سے آئے تھے جو خیبر ایجنسی اور پشاور میں 14 اگست کو سرکاری اور پبلک مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والا بارودی مواد 25 کلو گرام تک بتایا گیا ہے۔ دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful