‏حفیظ الرحمان کےوزیر اعلیٰ کے اعلان کے ساتھ ہی گلگت شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا،جدید اسلحے کی نمایٔش, انتظامیہ بے بس، شہری پریشان

گلگت: گلگت بلتستان میں آتھ جون کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو حاصل ہونے والی واضح اکثریت کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ آج مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوسرے روز کے سیشن کے دوارن وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اور ایوان کی اکثریت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین اور نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کو قائد ایوان منتخب کر لیا۔ اور یوں حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی گلگت شہر لیگی کارکنوں کی بدترین ہوائی فائرنگ کی لپٹ میں آگیا اور شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مسلسل چار گھنٹے سے زائد تک شہر کے مختلف علاقوں میں لیگی کارکنان کھلے عام بھاری ہتھیاروں سے ہوئی فائرنگ کرتے رہے۔ اس دوارن مقامی انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی نظر آئی اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیساتھ ہی گلگت کے شہریوں کو لیگی کارکنان کی جانب سے نہایت منفی پیغام دیا گیا۔ گلگت کے شہریوں نے فورس کمانڈڑ گلگت بلتستان، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سمیت گورنر اور وزیر اعظم پاکستان سے اس واقعے کا سختی کیساتھ نوٹس لینے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تمام لیگی کارکنان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful