‏کیپٹن صفدر کی قائدِ اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام تبدیلی کرنےکی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

‏شعبہ فزکس کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کی بجائے سائنسدان ابو فتح عبدالرحمان العظمی کے نام سے منسوب کردیا گیا ،ہم نے ثابت کردیا کہ ہم عقیدے کی بنیاد پر انسانوں سے کتنی نفرت کرتے ہیں ڈوب مرنے کا مقام ہے ہمارے لئے کچھ ہی دنوں کے بعد گنگا رام ہسپتال کا نام عظیم مسلم اسامہ بن لادن اور گلاب دیوی ہسپتال کا نام ملا عمر ہسپتال رکھنے کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی
پاکستانیوں کو یاد دلاتے جائیں کہ ڈاکٹر عبدالسلام وہ پہلے پاکستانی سائنس دان تھے جنہيں طبعیات کا نوبل انعام دیا گیا!
حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات عطا کیے تھے!
انہیں دنیا کی 36 یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں عطا کی تھیں!
اس کے علاوہ انہیں 22 ممالک نے اپنے اعلیٰ اعزازات سے نوازا تھا، جن میں اردن کا نشان استقلال، وینزویلا کا نشان اندرے بیلو، اٹلی کا نشان میرٹ، ہاپکنز پرائز، ایڈمز پرائز، میکسویل میڈل، ایٹم پرائز برائے امن، گتھیری میڈل، آئن اسٹائن میڈل اور لومن سوف میڈل سرفہرست ہیں ..!

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.