‫#‏ثابت_قدم‬

این ایل آئی گلگت بلتستان کی شان اور پاکستان آرمی کی پہچان ہے ناردرن لائٹ انفنٹری سے ترقی پا کر رجمنٹ حاصل کرنے والے اس فورس میں معرکہ کلرگل سے پہلے صرف مقامی جوانوں کو بھرتی کیا جاتا تھا یہی وجہ تھی کہ این ایل آئی کے جوانوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجاہدین کی وردی میں کرگل فتح کرلیا تھا یہ الگ بات ہے کہ اس وقت کے اور موجودہ وزیراعظم نے امریکہ یاتری کے دوران سیز فائز کا اعلان کیا اور ثابت قدم جوانوں کو منہ کے بل چل کر وہ زمین پھر سے چھوڑنا پڑا جسے ماضی میں بھارت نے قبضہ کرکے گلگت بلتستان کو دو لخت کیا تھا۔ واپسی کے دوران ثابت قدم جوانوں پر ثابت قدمی کے جرم میں بھارت نے جو قیامت برپا کیا وہ کوئی شہید غازی ہی بہتر بتا سکتے ہیں لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ نواز شریف کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کئی سو گھرانوں کے چراغ گل ہوگئے کوئی سو بیویاں بیوہ ہوگئ کئی والدین کو تو جوان بیٹوں کی میتوں کو کاندھا دینا بھی نصیب نہیں ہوا مگر ثابت قدم جوانوں سے کرگل سے لیکر سیاچن تک شمالی وزیرستان سے لیکر جنوبی وزیرستان تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح خود کو کھڑا کیا یہی تو وجہ تھی کہ ثابت قدم جوانوں نے افواج پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر اپنے نام کیا مگر جب حکمرانوں نے دیکھا کہ ان جوانوں کے اندر بھی سیاسی احساس محرومی زور پکڑتی جارہی ہے ہر کوئی سوال کرنے لگ گیا کہ ہم مر جانے کے بعد ہماری قبروں پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے مگر ہم زندہ رہ کر پاکستانی شہری ماننے کیلئے حکمران طبقہ تیار نہیں لالک جان کا قربان پاکستان کیلئے ہوا لیکن لالک جان کی شہریت متنازعہ ہے۔ ان سوالوں کا جواب تو کسی کے پاس نہیں بلکہ رجمنٹ بنا کر خالص ثابت قدم جوانوں کے ساتھ بھگوڑوں کو ملایا دیا تاکہ مریں ہم اور کریڈٹ کوئی اور لے جائیں ۔
سوال یہ ہے اس ثابت قدمی کا صلہ کیا ملا سوائے ان باتوں کے کہ گلگت بلتستان آئینی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں جی ہاں ہمارا بھی یہی کہنا ہے کہ گلگت بلتستان آئینی طور پاکستان کا حصہ نہیں اور مسلہ کشمیر کی ممکنہ حل تک ایسا ممکن بھی نہیں لہذا اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق خود مختاری اور سٹیٹ سبجیکٹ کی بحالی اس خطے کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
شیر علی انجم

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful