شیخ باقرالنمرکی آل سعودکے ہاتھوں شہادت کے خلاف ملک گیریوم احتجاج

(اسلام آباد/کراچی/ لاہور/کوئٹہ/ گلگت بلتستان) معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمرباقرالنمرکی آل سعودکے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آج بروز اتوارکراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں،دیہاتوں میں پرامن یوم احتجاج وسوگ منایاگیا، اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ، جس میں شیعہ ملی تنظیمات بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن ، اصغریہ آرگنائزیشن ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سمیت اہل سنت جماعتوں اور تنظیموں  بشمول جمیعت علمائےپاکستان،پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل اور آل پاکستان سنی تحریک  کے ہنماوں نے بھی شرکت کی اور آل سعود کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا، احتجاجی ریلیوں ، جلسے اور جلوسوں میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز،پوسٹرز،جھنڈے اور شہید باقرالنمر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، جب کےملک بھر کی  فضاءمردہ باد آل سعود کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful