جنرل باجوہ کے گھر محفل میلاد کا انعقاد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ بروز جمعۃ المبارک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ سعد باجوہ کی شادی خانہ آبادی کی پرقارتقریب آرمی ہائوس راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شادی کی تقریب میں

مدعو کئے جانے والے مہمانوں کو 10روز قبل دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے ۔ان دعوت ناموں میں محفل میلاد کے انعقاد سے متعلق بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل بھی جنرل باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کے بعد جمعہ کے ہی روز آرمی گیسٹ ہائوس میں جنرل باجوہ کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں محمود اشرفی اور دیگر نعت خوانوں نے نبی کریم حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا تھا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful