جنوبی وزیرستان کے علاقے مدینہ موڑ میں دھماکا ، پاک فوج کا جوان شہید کئی زخمی

تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑ میں دھماکا ہوا جس سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑ میں برساتی نالے میں بارودی سرنگ پڑی تھی، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کر کھیلنا شروع کیا تو دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طور پر مولے خان سرائے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب جنڈولہ کے مقام پر انڈر کمانڈ 28 برگیڈ 225 ونگ تانگہ اعظم کے پوسٹ کی گاڑی اُلٹ گئی۔ حادثے میں 5 جوان زخمی اور ایک حوالدار نعیم شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار ظفر نعیم، نائیک عبدالجلیل، سپاہی حیدر اور سپاہی ایمراز شامل ہیں۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.