13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ، اسرائیل اور بھارت منائیں گے، ناصر عباس شیرازی

۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے، سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر قوم کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں، اس وقت ملک میں ہیجانی کیفیت ہے، پاکستان کی فارن پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے، پاکستان ہمیشہ فلسطین کی حمایت کرتا آیا ہے، حالیہ اسرائیلی حملے اُمت مسلمہ کے لئے افسوسناک ہیں۔ شام، عراق، فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مسلمان حکمران امریکی کاسہ لیسی میں بڑھ چڑھ کر اپنا حق ادا کرنے میں مصروف ہیں، ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے منتقل کر رہے ہیں تو دوسری طرف مسلمان حکمران اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی رہنما مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ، اسرائیل اور بھارت منائے گی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں منعقد کی جائیں گی، 13 مئی کو جنوبی پنجاب کی مرکزی احتجاجی ریلی دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی جائے گی، ملتان کے علاوہ لیہ، بھکر، بہاولپور، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، علی پور، رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام، اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، امریکہ اس وقت دنیا بھر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا موجب ہے، امریکہ اور اسرائیل مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے مشکور ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو ایکشن پر ان کے مشکور ہیں، ملک بھر اور بالخصوص کے پی کے میں ہمارے کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام کی کے پی کے حکومت اور عمران خان ذمہ دار ہیں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful