14 اگست پر بیت المقدس کے سامنے پاکستانی پرچم لہرانے والا نوجوان گرفتار

لندن(ویب ) ایک پاکستانی نوجوان سید فیصل شاہ کو بیت المقدس کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نوجوان سید فیصل شاہ نے قبلہ اوّل بیت المقدس کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرا کر آزادی کی خوشیاں منا رہا تھا ۔ جسے دیکھ کر اسرائیلی فوجی آگ بگولہ ہو گئے جبکہ فلسطینی مسلمان خوشی سے جھوم اٹھے ۔ پرچم لہرانے کے جرم میں اسرائیلی افواج نے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیااور پانچ گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد لندن منتقل کر دیا۔

پاکستانی نوجوان فیصل شاہ نے بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی پرچم بیت المقدس میں لہرایا تو فلسطین کے مسلمانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام سن کر فلسطینی خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں مگر اس کے بعد ان کو اسرائیلی افواج نے حراست میں لے لیا اور پانچ گھِنٹے تک ایئرپورٹ پر محصور رکھااور پاکستان اور فیملی کے بارے میں سوالات کرتے رہے۔فیصل شاہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو چاہئے کہ اور کچھ نہیں تو کم از کم لوگ بیت المقدس کی زیارت کے لئے زیادہ سے زیادہ آئیں اور آکر مسلمانوں کے ہوٹلز اور دوکانوں سے خریداری کریں تاکہ ان کی معاشی مدد ہو سکے۔سید فیصل شاہ کے مطابق بیت القدس میں آباد مسلمانوں کی آبادی کے گرد پانچ سو سے زائد اسرائیلی چیک پوائنٹ قائم ہیں۔ یہ سکیورٹی پوائنٹ دن میں تین مرتبہ مسلمانوں کے لئے کھولے جاتے ہیں

13891979_765507623552105_1775858574699966059_n

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful